بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1441ھ- 09 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

سب سے پہلے زکاۃ کس نے ادا کی؟


سوال

اسلام میں سب سے پہلے زکاۃ کس نے ادا کی؟

جواب

مسلمانوں پر زکاۃ  کی فرضیت کا اجمالی حکم مکہ مکرمہ میں نازل ہوا تھا اور نصاب اور مقدار کی تفصیلات کا بیان ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوا اور زکاۃ کی وصول یابی کا نظام فتح مکہ کے بعد عمل میں آیا۔ باقی متعین طور پر یہ بتانا مشکل ہے کہ اسلام میں سب سے پہلے کس نے زکاۃ ادا کی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے