بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 صفر 1442ھ- 01 اکتوبر 2020 ء

دارالافتاء

 

دو تولہ سونے کے ساتھ کچھ نقدی ہو تو کیا قربانی واجب ہوگی؟


سوال

ایک عورت کے پاس دو تولہ سونا ہے اور نقدی ہزار، دو ہزار ہیں، نقدی خرچ بھی ہوتے رہتے ہیں پھر جمع بھی ہو جاتے ہیں، تو کیا اس عورت پر قربانی واجب ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کے پاس ایامِ عید الاضحیٰ (دس ذی الحجہ سے لے کر بارہ ذی الحجہ کے غروب آفتاب سے پہلے پہلے)  تک اگر ضرورت سے زائد کچھ نقدی موجود ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ خاتون پر قربانی واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں