بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 جمادى الاخرى 1441ھ- 24 فروری 2020 ء

دارالافتاء

 

خود رو گھاس پر عشر واجب نہیں


سوال

اگر زمین میں خود رو گھاس اُگ آئے اور ہم اس کو فروخت کرکے اس سے آمدنی حاصل کریں تو کیا ایسی صورت میں عشر واجب ہوگا؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں خودرو  گھاس پر عشر تو واجب نہیں ہوگا،  البتہ گھاس فروخت کرنے سے جو آمدنی ہوگی اگر وہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے مساوی یا اس سے زیادہ ہو اور فروخت کنندہ پہلے سے صاحب نصاب نہ ہو تو اس آمدنی کے نتیجہ میں وہ صاحبِ نصاب شمار ہوگا اور اگر وہ پہلے سے صاحب نصاب ہو تو مذکورہ آمدنی مال مستفاد شمار ہوگی اور سال مکمل ہونے پر اموالِ زکات کے ساتھ حساب کر کے کل کا ڈھائی فیصد بطور زکات ادا کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے