بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 22 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

جمعہ پڑھ کر کسی ایسی مسجد کے سامنے عطر بیچنا جہاں دیر سے جمعہ کی نماز ہو


سوال

جمعہ کےدن عطرفروخت کرتاہوں، اگرمیں جلدی کسی مسجد میں جمعہ پڑھ کرایسی مسجدکےسامنےعطرفروخت کرسکتاہوں جہاں جمعہ دیرسےہوتا ہو توجائز ہے؟

جواب

مذکورہ صورت جائز ہے،  لیکن بہتر یہ ہے کہ جس مسجد کے باہر عطر بیچنا ہو، اسی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھ کر باہر آجایا کریں؛  تاکہ لوگ بے نمازی ہونے کی بدگمانی میں مبتلا نہ ہوں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200069

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے