بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 17 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

تم مجھ پر میری بہن ہوگی الفاظ کا حکم


سوال

اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ ’’اگر میں نے اس مکان کو چھوڑ کر دوسرے مکان میں رہائش اختیار کی  تو تم مجھ پر میری بہن ہوگی‘‘۔تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

 اگر سائل کا تعلق ایسے علاقہ سے ہو جہاں مذکورہ الفاظ کا استعمال طلاق کے لیے معروف ہوں تو  بدونِ  نیت  مذکورہ الفاظ  کہنے سے ایک طلاقِ بائن معلق ہوجائے گی۔ یعنی اگر مذکورہ مکان کو چھوڑ کر دوسرے مکان میں رہائش اختیار کی تو  شرط پائے جانے کی وجہ سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200779

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے