بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 14 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو کہنا : تیرے میرے تعلقات ختم


سوال

میرے بہنوئی نے میری بہن کو فون پر ایک دفعہ کہا:’’ آج سے تیرے میرے تعلقات ختم، نہ تو مجھے فون کرنا اور نہ میں تجھے فون کروں گا‘‘. کیا اس سے طلاق واقع تو نہیں ہوئی؟

جواب

اگرواقعۃً  آپ کے بہنوئی  نے آپ  کی بہن کو فون کرکے کہا تھا:’’ آج سے تیرے میرے تعلقات ختم، نہ تو مجھے فون کرنا اور نہ میں تجھے فون کروں گا‘‘  اور اس سے اس کی نیت طلاق کی ہو تو  ایک طلاقِ  بائن واقع ہوگئی ہے، نکاح ختم ہوچکا ہے. اور اگر طلاق کی نیت سے یہ الفاظ نہیں کہے تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔

الهندية 1 / 376:

"ولو قال: لم يبق بيني وبينك شيء، ونوى به الطلاق لايقع. وفي الفتاوى: لم يبق بيني وبينك عمل ونوى يقع، كذا في العتابية". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے