بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 جُمادى الأولى 1441ھ- 26 جنوری 2020 ء

دارالافتاء

 

بیوہ، بیٹی اور دو بہنوں میں ترکہ کی تقسیم


سوال

والد کی 2کنال کی کوٹھی کی تقسیم کس طرح ہوگی؟  وارث: بیوی، بیٹی اور دوبہن ہیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ ورثاء کی تفصیل اگر واقعہ کے مطابق اور درست ہے یعنی مرحوم کے والدین اس کی زندگی ہی میں وفات پاچکے ہیں اور مرحوم کی کوئی نرینہ اولاد (بیٹا یا پوتا) بھی نہیں ہے، اور نہ ہی حقیقی بھائی موجود ہے  تو  مرحوم کے ترکہ کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ  ترکہ میں سے اس کے حقوق متقدمہ یعنی تجہیزوتکفین کے  اخراجات نکالنے کے بعد، مرحوم کے ذمہ اگر کسی کا قرض ہو تو اسے کل ترکہ میں سے ادا کرنے کے بعد، مرحوم نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکہ میں ادا کرکے باقی کل منقولہ وغیر منقولہ ترکہ کو 16 حصوں میں تقسیم کرکے  2 حصےمرحوم کی بیوہ کو ، 8 حصے مرحوم کی بیٹی کو، اور 3،3 حصے مرحوم کی ہر ایک بہن کو ملیں گے۔

یعنی مثلاً 100 روپے میں سے 12/5 روپے مرحوم کی بیوہ کو، 50 روپے مرحوم کی بیٹی کو اور 18/75 روپے مرحوم کی ہر ایک بہن کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200154

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے