بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو القعدة 1441ھ- 10 جولائی 2020 ء

دارالافتاء

 

بچے کو دودھ پلانے اورگھریلو کام کی ذمہ داری


سوال

کیاشوہرکے لیے کھانابنانااورکپڑے دھوناعورت پرواجب ہے؟کیاعورت بچے کودودھ پلانے پرشوہرسے اجرت لے سکتی ہے؟

جواب

عورت کاتعلق ایسے گھرانےسے ہوکہ جہاں عورتیں گھرکاکام خودکرتی ہوں اورکھاناوغیرہ خودپکاتی ہوں توایسی عورت پراپنے شوہرکے لیے کھاناپکانااورگھر کے کام انجام دینادیانۃً  لازم ہے،(البتہ اگرعورت بیمارہوتواس پریہ چیزیں لازم نہ ہوں گی)حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی  اورحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہماکے درمیان کام تقسیم فرمایاکہ باہرکے کام حضرت علی رضی اللہ عنہ انجام دیں  اورگھر کے اندرونی کام حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاانجام دیں،حالانکہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاتمام عورتوں کی سردارہیں،لہذا عورت پردیانۃً لازم ہے کہ کھاناپکائے اورگھرکے کام انجام دے،گھرکے باہرکے کاموں کی ذمہ داری عورت پرنہیں ہے۔(رحیمیہ8/447،ط:دارالاشاعت

بیوی اپنے شوہر سے بچوں کو دودھ پلانے پر اجرت کا مطالبہ نہیں کرسکتی البتہ جب اس کےنکاح یا عدت میں نہ ہو تو وپھر اسے اجرت کے مطالبہ کاحق ہے۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی  محمدشفیع رحمہ اللہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر33 کے ذیل میں لکھتے ہیں:

''اس آیت سے رضاعت کے چندمسائل معلوم ہوئے:

اول یہ کہ دودھ پلانادیانۃً ماں کے ذمہ واجب ہے،بلاعذرکسی ضدیاناراضی کے سبب دودھ نہ پلائے توگنہگارہوگی،اوردودھ پلانے پروہ شوہرسے کوئی اجرت ومعاوضہ نہیں لے سکتی،جب تک وہ اس کے اپنے نکاح میں ہے،کیونکہ وہ اس کااپنافرض ہے.....البتہ ماں اگربچہ کودودھ پلانے سے کسی ضرورت کے سبب انکارکرےتوباپ کواسے مجبورکرناجائزنہیں،اوراگربچہ کسی دوسری عورت یاجانورکادودھ نہیں لیتاتوماں کو مجبورکیاجائے گا......چھٹامسئلہ یہ معلوم ہواکہ اگربچے کی ماں دددھ پلانے کی اجرت مانگتی ہے توجب تک اس کے نکاح یاعدت کے اندرہے،اجرت کے مطالبے کاحق نہیں،یہاں اس کانان نفقہ جوباپ کے ذمہ ہے وہی کافی ہے،مزیداجرت کامطالبہ باپ کوضررپہنچاناہے ۔(معارف القرآن 1/581-582)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں