بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ربیع الثانی 1441ھ- 16 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

بنیان اور ٹراؤزر میں تہجد پڑھنے کا حکم


سوال

کیا بنیا ن اور ٹراؤزر  میں تہجد  پڑھی جا سکتی ہے؟ 

جواب

نماز  ایک عظیم الشان عبادت ہے، اس کی ادائیگی میں انتہائی ادب کی رعایت کرنی چاہیے، نمازی شخص نماز میں انسان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری دے رہا ہوتا ہے،  اور اللہ تعالیٰ سے مناجات کررہاہوتاہے، ایسے لباس میں اس عظیم الشان ذات کی بارگاہ میں حاضری دینا جسے پہن کر انسانوں کے معزز معاشرے کی مجلس میں جانا گوارا  نہ کیا جاتا ہو، بڑی کاہلی اور محرومی کی بات  ہے۔

لہذا کسی شرعی عذر کے بغیر صرف بنیان اور ٹراؤزر  (جب کہ وہ   چست اور تنگ نہ ہو، بلکہ ڈھیلا ڈھالا ہو) میں تہجد پڑھنا مکروہ ہے، البتہ اگر کوئی واقعی عذر ہو ، مثلاً  کپڑے ہی نہ ہوں، یا کسی بیماری کی وجہ سے ایسا کیا جائے تو  مکروہ  نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 641):
’’(وصلاته حاسراً) أي كاشفاً (رأسه للتكاسل) ولا بأس به للتذلل، وأما للإهانة بها فكفر .

(قوله: للتكاسل) أي لأجل الكسل، بأن استثقل تغطيته ولم يرها أمراً مهماً في الصلاة فتركها لذلك، وهذا معنى قولهم تهاوناً بالصلاة، وليس معناه الاستخفاف بها والاحتقار؛ لأنه كفر. شرح المنية. قال في الحلية: وأصل الكسل ترك العمل لعدم الإرادة، فلو لعدم القدرة فهو العجز.

مطلب في الخشوع
(قوله: ولا بأس به للتذلل) قال في شرح المنية: فيه إشارة إلى أن الأولى أن لايفعله وأن يتذلل ويخشع بقلبه؛ فإنهما من أفعال القلب. اهـ. وتعقبه في الإمداد بما في التجنيس من أنه يستحب له ذلك؛ لأن مبنى الصلاة على الخشوع. اهـ.
قلت: واختلف في أن الخشوع من أفعال القلب كالخوف أو من أفعال الجوارح كالسكون أو مجموعهما؟ قال في الحلية: والأشبه الأول، وقد حكى إجماع العارفين عليه وأن من لوازمه: ظهور الذل، وغض الطرف، وخفض الصوت، وسكون الأطراف، وحينئذٍ فلايبعد القول بحسن كشفه إذا كان ناشئاً عن تحقيق الخشوع بالقلب. ونص في الفتاوى العتابية على أنه لو فعله لعذر لايكره، وإلا ففيه التفصيل المذكور في المتن، وهو حسن. وعن بعض المشايخ أنه لأجل الحرارة والتخفيف مكروه، فلم يجعل الحرارة عذراً وليس ببعيد اهـ ملخصاً‘‘. 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200953

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے