بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 18 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

بلاگ یا چینل پر اشتہارات کے ذریعہ کمائی کا حکم


سوال

بلاگ، یا چینل بناکر پھر اشتہارات لگانا اور گوگل کی طرف سے اس کی رقم لیناجائز ہے یا نہیں ؟

جواب

بلاگ یا چینل  میں اگر جان د ار  کی تصاویر یا ویڈیوز ہوں،  یا میوزک ہو،  یا اس میں جواشتہارات لگائے جائیں اور ان میں کسی قسم کے   غیر شرعی (مثلاً جان دار کی تصاویروغیرہ )اشتہار ہو ں  یا  کسی بھی غیر شرعی چیز کا اشتہار ہو یا کوئی اور غیر شرعی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہوگا۔ اور اگر مذکورہ باتوں میں سے کوئی نہ ہو (یعنی نفسِ عقد میں بھی کوئی شرعی ممانعت نہ ہو اور خارج میں بھی کسی غیر شرعی شرط کے ساتھ مشروط نہ ہو) تو گنجائش ہے۔ فتاوی شامی میں ہے:

"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع علي تحريم تصوير الحيوان؛ و قال: وسواء لما يمتهن أو لغيره فصنعه حرام لكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله". (١/ ٦٤٧، ط: سعيد)

فقہ السیرہ میں ہے:

"و الحق أنه لاينبغي تكلف أي فرق بين أنواع التصوير المختلفة ... نظراً لإطلاق الحديث". (٤/ ٩٧)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے