بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الاول 1442ھ- 29 اکتوبر 2020 ء

دارالافتاء

 

ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی طور پر ایک لاکھ مرتبہ کلمۂ طیبہ پڑھنے کا حکم


سوال

میت کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی طور پر ایک لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا جائز ہے؟

جواب

میت کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی طور پر ایک لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ  پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ عدد (ایک لاکھ) اور اجتماعی ہیئت کو شریعت کی طرف سے منصوص اور لازم نہ سمجھا جائے، اور اہلِ خانہ یا مہمانوں میں سے نہ پڑھنے والوں پرطعن و تشنیع نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200691

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں