بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 22 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعہ انعام ملنے کا حکم


سوال

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھلوایاہے، اور اس میں رقم رکھی گئی ہے،اس بنیاد پر اب اگر کوئی انعام مجھے ملتاہے توکیایہ درست ہے ؟

جواب

’’ایزی پیسہ اکاؤنٹ  ‘‘  کی شرعی حیثیت یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم قرض ہے، اور  چوں کہ قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے؛ اس لیے اس قرض کے بدلے کمپنی کی طرف سے دی جانے والی سہولیات  یا انعام کا وصول کرنا اور ان کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔اس سلسلہ میں ہمارے دارالافتاء سے تفصیلی فتاوی جارے ہوچکے ہیں ، ہماری ویب سائٹ پر آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200989

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے