بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ربیع الثانی 1441ھ- 16 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟


سوال

ام ہانی نام کیسا ہے؟  اور اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

’’ام‘‘ عربی زبان میں ’’ماں‘‘  کو کہتے ہیں اور ’’ہانی‘‘ عربی زبان کالفظ ہے، اس کامعنی ہے: پرمسرت، خوش دلی ، خوش حالی۔ ’’ام ہانی‘‘  کا مطلب ہوا ہانی کی ماں ،یہ نام نہیں کنیت  ہے، صرف ’’ہانیہ‘‘  نام رکھیں۔  البتہ چوں کہ امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ  کی ہم شیرہ  کی کنیت ’’ام ہانی‘‘  تھی؛  لہذا ان کی نسبت سے اسے بطور نام رکھنا چاہیں  تو اس کی بھی گنجائش ہے،  جیسا کہ بچے کا نام ابوبکر اور ابوہریرہ رکھنا جائز ہے۔

(معجم الغني):

"جمع: ـون، ـات. (فاعل من هَنَأَ). 1- هَانِئٌ فِي بَيْتِهِ : مُسْتَرِيحٌ، سَعِيدٌ، مُطْمَئِنٌّ- وَجَدَ فِي إِقَامَتِهِ الْجَدِيدَةِ حَيَاةً هَانِئَةً. 2- هَانِئٌ : اِسْمُ عَلَمٍ لِلْمُذَكَّرِ". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے