بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جمادى الاخرى 1441ھ- 19 فروری 2020 ء

دارالافتاء

 

"احلم امتی معاویۃ" روایت کی تحقیق


سوال

کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ آپ ﷺ نےفرمایا: "أحلم أمتي معاویة"؟

جواب

سوال میں جو الفاظ ذکر کیے گئے ہیں وہ ایک لمبی عبارت کا ٹکڑا ہے ، مکمل الفاظ یہ ہیں:

"عن شداد بن أوس رضی الله عنه قال: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: أبوبکر أوزن أمتي وأوجهها، عمر بن الخطاب خیر أمتي وأکملها، عثمان بن عفان أحیی أمتي وأعدلها، وعلي بن أبي طالب ولي أمتي وأرقها، وأبو الدرداء أعدل أمتي وأرحمها، ومعاویة بن أبي سفیان أحلم أمتي وأجودها". (المسند الضعیف للعقیلي، ص:۱۵، مکتبه نزار مصطفی الباز، اللآلي المصنوعة في الأحادیث الموضوعة للسیوطي:۱/۳۹۱، ط: دارالکتب العلمیة، الموضوعات لابن الجوزي:۲/۲۹، ط: دارالفکر)

یہ روایت چار اسانید سے مروی ہے جو درج ذیل ہیں:

سندِ اول:

"حدثنا عبدالرحیم بن واقد، حدثنا بشیر بن زاذان، حدثنا عمر بن صبح عن بعض أصحابه..."

اس سند میں دو رایوں پر ائمہ کا کلام ہے، ملاحظہ فرمائیں :

۱۔عمر بن صبح :

"قال إسحاق بن راهويه: أخرجت خراسان ثلاثةً لم يكن لهم في الدنيا نظير في البدعة والكذب: جهم بن صفوان، وعمر بن الصبح، ومقاتل بن سليمان. وقال البخاري في التاريخ الأوسط: حدثني يحيى اليشكري عن علي بن جرير سمعت عمر ابن صبح يقول: أنا وضعت خطبة النبي صلى الله عليه وسلم.
وقال أبو حاتم وابن عدي: منكر الحديث. وقال ابن حبان: يضع الحديث على الثقات، لايحل كتب حديثه إلا على وجه التعجب. وقال الأزدي: كذّاب. وقال الدارقطني: متروك. له حديث في الجهاد.
قلت: وقال الذهبي: قال السليماني: عمر بن الصبح وضع آخر خطب النبي صلى الله عليه وسلم. وقال ابن عدي أيضًا: عامة ما يرويه غير محفوظ لا متنًا ولا إسنادًا. وقال النسائي في الكنى: ليس بثقة. وقال العقيلي: ليس حديثه بالقائم، وليس بمعروف بالنقل. وقال أبو نعيم الأصبهاني: روى عن قتادة ومقاتل الموضوعات". (تهذیب التهذیب : ۷/۴۰۷ ، ط: مکتبه دارالفکر )

ائمہ کے اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ "عمر بن صبح " راوی "کذاب اور وضاع " ہے۔

۲۔ بشیر بن زاذان:

"بشير بن زاذان، ضعفه الدارقطني وغيره، واتّهمه بن الجوزي، وقال ابن معين: ليس بشيء ... وقال ابن عدي: أحاديثه ليس لها نور، وهو ضعيف غير ثقة، يحدث عن جماعة ضعفاء وهو بين الضعف". (لسان المیزان :۲/۳۲۰، ط: دارالبشائر الإسلامیة)

سندِ دوم:

"قال عبدالرحیم: قال لي رجل من أهل العلم: سمعته من بشیر بن زاذان عن رکین عن مکحول عن شداد بن أوس رضي الله عنه، قال: ..."

اس سند میں "رجل من أهل العلم"  مجہول ہے۔

سندِ سوم: 

"أنبأنا عبد الوهاب بن المبارك أنبأنا محمد بن المظفر، أنبأنا أبو الحسن أحمد بن محمد العتيقي، أنبأنا يوسف بن الدخيل، حدثنا أبو جعفر العقيلي حدينا بشر بن موسى حدثنا عبدالرحيم بن واقد الواقدي حدثنا بشر بن زاذان عن عمر بن صبح عن ركن عن سداد بن أوس". (موضوعات ابن الجوزي: ۲/۲۹)

اس سند  میں تمام راوی ثقہ ہیں سوائے بشیر بن زاذان اور عمر بن صبح کے ان پر کلام گزر چکا ہے اور سند میں انقطاع بھی ہے؛ کیوں کہ رکین اور شداد کے درمیان مکحول کا واسطہ ہے ۔

سندِ رابع:

"أنبأنا علي بن عبيدالله، أنبأنا علي بن أحمد، حدثنا خلف بن عمرو العكبري، حدثنا محمد بن إبراهيم، حدثنا يزيد الخلال صاحب ابن أبي الشوارب، حدثنا أحمد بن القاسم بن بهرام، حدثنا محمد بن بشير عن بشير بن زاذان عن عكرمة عن ابن عباس‘‘. (موضوعات ابن الجوزي: ۲/۲۹)

یہ سند بھی ضعیف ہے،  اس میں راوی ’’یزید بن خلال‘‘  کو ابن معین نے ’’کذاب‘‘  قرار دیا ہے۔ (میزان الاعتدال :۵/۱۶۷، دارالرسالۃ العالمیۃ)

"قال ابن حبان: یزید بن مروان الخلال کان ممن یروی الموضوعات عن الثقات، لایجوز الاحتجاج به". (کتاب المجروحین: ۳/۱۰۵)

نیز محمد بن بشیر پر بھی کلام ہے،  "محمد بن بشیر: قال یحیی: لیس بثقة. وقال الدارقطني: لیس بالقوي في حدیثه". (میزان الاعتدال: ۴/۶۷، دارالرسالة العالمیة)

۳۔ بشیر بن زاذان : ان کے احوال پہلے گزر چکے ہیں۔

ان چاروں سندوں میں مدار الاسناد " بشیر بن زاذان " اور عمر بن صبح " ہیں، اور عمر بن صبح کو ائمہ نے ’’ کذاب‘‘  اور ’’وضاع‘‘  کہا ہے۔

ابن الجوزی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے ، فرماتے ہیں:

"هذا حدیث موضوع علی رسول الله صلی الله علیه وسلم". (موضوعات ابن الجوزي: ۲/۲۹، ط: دارالفکر)

آگے فرماتے ہیں : "وفي الطریقتین جماعة مجروحون، والمتّهم به عندي بشیر بن زاذان، إمّا أن یکون من فعله أو من تدلیسه عن الضعفاء". (أیضًا)

دیگر کسی امام نے اس روایت کو صحیح بھی نہیں کہا ہے،  اس لیے ابن الجوزی رحمہ اللہ  کی اس عبارت کو قابلِ قبول سمجھا جائے گا اور اس روایت کو  ’’موضوع‘‘  کہا جائے گا،  اس کا روایت کرنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200616

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے