بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یکم محرم کے ایک عمل کا حکم


سوال

میرے والدصاحب کے دفترکے ساتھی نے انہیں ایک پرچہ دیاجس میں 130خانے تھے،کہاکہ یکم محرم کوان خانوں میں فجرسے زوال تک مکمل بسم اللہ لکھیں،اس سے پورے سال آسانی ہوگی۔اس سلسلہ میں آپ کی رہنمائی درکار ہے تاکہ آگے بتاسکوں۔

جواب

بسم اللہ کی بذات خودبڑی برکات ہیں،ہرنیک کام کی ابتداء بسم اللہ سے کرنی چاہیے،البتہ مذکورہ عمل  یعنی یکم محرم الحرام کو 130 مرتبہ مکمل بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھنا سنت سے ثابت نہیں۔  تاہم مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ  "جواھر الفقہ" میں لکھتے ہیں :

 "جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (113)  مرتبہ پوری "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کاغذ پر لکھ  کر اپنے  پاس رکھے گا ، ہر طرح  کی آفات ومصائب سے محفوظ  رہے گا، مجرب ہے۔" (جواھر الفقہ: 2/187)

یہ عمل بزرگوں کے تجربات میں سے ہے، سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143701200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں