بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

یونیفارم کا ڈرائی کلین ہونے سے پاک ہونے کا حکم


سوال

ہماری کمپنی کا یونیفارم کمپنی کی کی طرف سے دھل کر آتا ہے جس میں ہر قوم ونسل ہندو سکھ عیسائی مسلمان وغیرہ کا یونیفارم ہوتاہے، تو کیا اس یونیفارم میں ڈیوٹی کے دوران نماز ادا کرسکتے ہیں؟

جواب

کپڑے دھلنے کے بعد اگر ان پر ناپاکی کا کوئی اثر باقی نہ ہو تو وہ پاک ہیں، اگرچہ پاک کپڑے نا پاک کپڑوں کے ساتھ  دھل کر آتے ہوں ، اس میں شک کی ضرورت نہیں۔ دورانِ دھلائی تمام کپڑے ہی پاک ہو جاتے ہیں۔

"ویجوز دفع نجاسة حقیقیة عن محلها ولو إناء اً أو مأکولاً علم محلها أولا بماء ولو مستعملاً، به یفتی". (درمختار مع الشامي ۳۰۹)
"ویطهر غیرها أي غیر مرئیة بغلبة ظن غاسل طهارة محلها بلا عدد، به یفتی". (درمختار مع الشامي، کتاب الطهارة / باب الأنجاس، مطلب في حکم الوشم ۱؍۵۳۹ )
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200975

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں