بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہنڈی کے ذریعے رقم منتقل کرنے کی صورت میں کم رقم پہنچا کر زیادہ رقم وصول کرنا


سوال

میں سعودی عرب میں ہو ں اور آج کل 1000 سعودی ریال سے تقریباً 36000 پاکستانی روپے بنتے ہیں، ہم اکثر ہنڈی پر پیسے پاکستان بھیجتے ہیں، لیکن کبھی کبھار ہمارے پاس پیسے نہیں ہوتے ہیں تو ہم ہنڈی والے کو کال کرتے ہیں  کہ ہمارے لیے 1000 ریال پاکستان بھیجو ، تو وہ ہمارے لیے 36000 کے بجائے 35000 بھیجتا ہے اور پھر ایک مہینے بعد ہم اس کو 1000 ریال جو اس نے ہمارے لیے پاکستان بھیج دیا تھا واپس کردیتے ہیں۔تو اب میرا سوال یہ ہے کہ یہ جو ہمارے لیے 1000 پاکستانی روپے کم بھیجتے ہیں کیا یہ سود ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں آپ نے جو ہنڈی کے ذریعے 1000 ریال بھجوائے جس کی پاکستانی قیمت 36000 روپے بن رہی تھی، لیکن ہنڈی والے نے 35000 پہنچائے تو آپ کے ذمہ اسے 35000 ہزار روپے دینا ہی لازم ہے، اگر ریال میں آپ اپنا قرض ادا کریں گے تو 35000  روپے کی مالیت کی بقدر ریال کی ادائیگی لازم ہوگی، ہنڈی کرنے والے شخص کے لیے ایک ہزار زائد لینا سود کی وجہ سے ناجائز ہوگا۔ ہنڈی والا اگر خدمات فراہم کرنے پر معاوضہ چاہتاہے تو اسے چاہیے کہ اس خدمت کی اجرت الگ سے طے کر کے لے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں