بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہروقت موت کے وسوسے آنا


سوال

میرے دل میں ہمیشہ موت کے وسوسے آتے رہتے ہیں، نماز میں بھی غلط وسوسے آتی ہیں, میں بہت پریشان ہوگیا ہوں،  میں جب بھی کوئی اچھے کام کرتا ہوں مجھے لگتا ہے  میں اچھا اس لیے ہوگیا ہوں کہ میرا آخری وقت آگیا، کسی سے اپنے دل کی بات بھی نہیں کہہ سکتا ہوں، میرا معدہ درست نہیں ہے مجھے لگتا ہے الٹےسیدھے خیالات صرف اس وجہ سے ہیں۔

جواب

موت کو یاد رکھنا ایمان کی علامت ہے، اگر موت کاخیال آتا رہتاہے تو پریشان نہ ہوں باقی بہت زیادہ خیالات تنگ کرتےہوں تو یہ اعمال اختیار کریں:

(1)  أعُوذُ بِالله (2) اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِه کا  ورد ۔(3)  هُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْم  (4)نیز  رَّبِّ اَعُوْذُبِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ کا کثرت سے ورد بھی ہر طرح کے شیطانی شکوک ووساوس کے دور کرنے میں مفید ہے۔

اور نماز فجر پڑھ کر قرآنِ کریم کی تلاوت اور  ذکر میں مشغول رہیے۔ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نفل  اشراق پڑھیے اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں پڑھیے۔

{لَقَد جَاءکم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم عَزِیز عَلَیهِ مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَ ء وف رَّحِیم o فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰه لَا اِلٰه اِلَّا هوَ عَلَیه تَوَکَّلتُ وَهوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ}

معدہ خراب ہے تو کسی مستند معالج سے اس کا علاج کروائیے، بسا اوقات معدے کی خرابی اور بخارات بھی منتشر خیالات اور اوہام کا باعث ہوتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں