بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر کا سامان کس کی ملکیت ہے


سوال

گھر کے سامان کی تقسیم میاں بیوی کے درمیان کیسے ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جہیز  میں جو کچھ بیوی لے کر آتی ہے وہ بیوی کی ہی ملکیت ہوتا ہے اور جو سامان شوہر لاتا ہے وہ شوہر کی ملکیت ہوتا ہے، البتہ جو چیزیں بطورِ تحفہ میاں بیوی یا ان دونوں کے رشتہ دار دیتے ہیں ان پر اسی کی ملکیت ہوتی ہے جس کو تحفہ دیا گیا ہو، پس گھریلو سامان کی تقسیم اسی بنیاد پر ہوگی۔ اور جو زیور لڑکے والوں کی طرف سے ملتاہے، اگر اس کے دیتے وقت کوئی صراحت نہ کی ہو تو اس میں شوہر کے خاندان کے عرف کا اعتبار ہوگا، اگر ان کے ہاں بطورِ ملکیت دینے کا رواج ہو تو وہ بیوی کی ملکیت شمار ہوگا، اگر عاریۃً دینے کا رواج ہوتو بیوی کی ملکیت نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں