بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گناہ کے کام کرتے ہوئے ذکر واذکار کرنا


سوال

کیا فیس بک استعمال کرتے ہوئے یا فلم دیکھتے ہوئے یا انٹرنیٹ پر نامحرم عورتوں کو دیکھتے ہوئے درود شریف اور دیگر ذکر و اذکار کر سکتے ہیں؟

جواب

فیس بک کا غلط استعمال، فلم دیکھنا اور انٹرنیٹ پر نامحرم عورتوں کو دیکھنا ناجائزاور حرام ہے، اور حرام اور معصیت کا کام کرتے ہوئے اللہ کا ذکر کرنا اس کی توہین اور بے ادبی ہے، لہذا مذکورہ گناہوں پر صدق دل سے استغفار کرکے ان سے مکمل اجتناب کریں۔ اور ان گناہوں سے اجتناب کرتے ہوئے کثرت سے ذکر اذکار اور درود شریف کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ یہ اذکار  گناہوں کے چھوڑنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201225

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں