بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گناہوں سے کیسے بچا جائے؟


سوال

گناہوں سے کیسے بچا جائے؟ حد سے زیادہ گناہ کیے ہیں، اور بہت کوشش بھی کرتا ہوں  گناہوں سے دور رہنے کی،  پر اَب مجھے اپنی ذات سے نفرت ہو رہی ہے،  اس کے باوجود گناہ سے جان نہیں چھڑا سکتا،  کوئی وظیفہ یا کوئی عمل بتا دیں! اور میرے حق میں دعا فرمائیں کہ اللہ مجھے گناہوں سے نفرت عطا کرے!

جواب

اللہ رب العزت سے صدق دل سے توبہ کریں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کریں اور ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے ماحول کو تبدیل کریں، اور ایسی تمام محافل،  دوستوں  اور آلات سے اجتناب کریں جو گناہ کی طرف داعی ہوں، اور کثرت سے استغفار کرتے رہیں۔ تنہائی میں نہ رہیں۔  اگر پھر بھی گناہ ہوجائے تو مایوس نہ ہوں، بلکہ فوری طور پر اللہ کی طرف رجوع کرکے پھر توبہ کریں، اور با وضو  رہنے کا اہتمام کریں۔

روزانہ کسی وقت صلاۃ التوبہ اور صلاۃ الحاجہ کی نیت سے دو رکعت نہایت خشوع و خضوع سے ادا کیجیے، اور اس کے بعد اللہ کے حضور توبہ اور دعا کیجیے، اس دعا میں درج ذیل دعا بھی پڑھیے:

’’اَللّٰهُمَّ حَبِّبْ إِلَيَّ الْإِیْمَانَ وَزَیِّنْهُ فِيْ قَلْبِيْ، وَکَرِّهْ إِلَيَّ الْکُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْیَانَ، وَاجْعَلْنِيْ مِنَ الرَّاشِدِیْنَ. اَللّٰهُمَّ یَا مُثَبِّتَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلٰی دِیْنِكَ، اَللّٰهُمَّ یَا مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِيْ إِلٰی طَاعَتِكَ‘‘.

سب سے مؤثر حل یہ ہے کہ کسی متبعِ شریعت صاحبِ نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں