’’گل ہانی‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
’’گل ہانی‘‘ نام رکھنا درست ہے، صرف ’’ہانی‘‘ بھی رکھا جا سکتا ہے، یہ صحابہ کے ناموں میں سے ہے۔ (الاصابہ لابن حجر رحمہ اللہ)، یاد رہے کہ ’’ہانی‘‘ مذکر نام ہے۔ لڑکی کا نام رکھنا ہو تو ’’ہانیہ‘‘ رکھ دیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200068
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن