بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گلوکار کی کمائی کا حکم


سوال

 اگر گلوکار دعوت کرے تو کیا اس کے گھر کھانے کے لیے جا سکتے ہیں ؟اگر کھانا حرام ہے اور ہم نے کھا لیا تو اب کیا کریں؟

جواب

واضح رہے کہ میوزک وگلوکاری شرعاً ناجائز و حرام ہے اور حرام ذرائع کو آمدن کا ذریعہ بنانا اور ایسی آمدن سب حرام ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ گلو کار کا کل ذریعہ معاش گلوکاری ہی ہو، یا آمدن کا اکثر حصہ گلوکاری کا ہو تو اس صورت میں ان کی دعوت کا کھانا جائز نہیں ہوگا، اگر کھا لیا ہو تو  فوری طور پر سچے دل سے توبہ و استغفار کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200858

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں