بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گردہ کی پیوند کاری


سوال

کیا ایک بھائی دوسرے بھائی کو گردے دے سکتا ہے؟

جواب

 ایک مریض کی جان بچانے کے لیے دوسرے اِنسان کا کوئی عضو لگوانا شرعاً جائز نہیں ہے، اگرچہ دوسرا شخص بھائی ہی کیوں نہ ہو اور بخوشی اِس کی اجازت دے رہا ہو، پھر بھی اِس کی گنجائش نہیں ہے ؛ کیوں کہ اِنسان اپنے اَعضاء کا خود مالک نہیں ہے، بلکہ یہ اَعضاء اُس کو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے بطورِ عاریت (حدودِ شرع میں رہ کر استعمال کرنے کے لیے) دیےگئے ہیں، جنہیں وہ خود تو استعمال کرسکتا ہے،لیکن دوسروں کو دینے کا مجاز نہیں ؛ لہٰذ اگردے کی پیوندکاری کا عمل شرعاً جائز نہیں ہے ۔فقط واللہ ا علم


فتوی نمبر : 143908200543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں