جب ایک بندے کے پاس استعمال کے لیےگاڑی ہے، جس کی قیمت 4 لاکھ ہے، اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی نقدی رقم نہیں، صرف ماہانہ تنخواہ ہے، جو بیس ہزا ماہانہ ملتا ہے، کیا اس بندے پر قربانی واجب ہے یانہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کے پاس استعمال کی گاڑی کے علاوہ ضرورت سے زائد اتنا سامان، زیور یا رقم موجود نہیں ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو تو اس شخص پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔
البتہ اگر ضرورت سے زائد اتنا سامان یا زیور وغیرہ قربانی کے دنوں میں موجود ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوتو قربانی واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201934
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن