بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گالی دینے کا گناہ


سوال

کیا کسی کو لکھ کر اور زبانی گالی دینا  اسلام میں اس کا کیا گناہ ہے؟

جواب

گالی دینا زبانی ہو یا تحریری ہو، بہر صورت رسول اللہ ﷺ نے مسلمان کو گالی دینے کو کبیرہ گناہ قراردیا ہے۔

"عن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:((سِباب المؤمن فسوق، وقتاله كُفر))؛ متفق عليه".

نبی اکرم ﷺ نے گالی گلوچ کو منافق کی نشانی قرار دیا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:"منافق کی چار نشانیاں ہیں۔جب بولے جھوٹ بولے،وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے،امین بنایا جائے توخیانت کرے اور جب جھگڑا ہوجائے توگالی گلوچ پر اتر آئے ۔

"آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا عاهد أخلف، وإذا خاصم فجر هل تتفضلون بتوضيح هذا الحديث وخصوصًا: إذا خاصم فجر".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201406

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں