بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا موجودہ دور میں کسی بینک کا منافع جائز ہے؟


سوال

موجودہ دور میں کس بینک کا منافع جائز ہے?

جواب

موجودہ دور میں کسی بھی بینک کا منافع جائز نہیں ہے، کیوں کہ جو بینک سودی کہلاتے ہیں ان کا منافع حرام ہونا تو بالکل واضح ہے، اور جو بینک ’’اسلامی بینکاری‘‘ کے نام سے چل رہے ہیں ان کے معاملات بھی بہت سارے غیر شرعی امور پر مشتمل ہیں، اس لیے ان کا منافع بھی جائز نہیں ہے۔  تفصیل کے  لیے  کتاب ’’مروجہ اسلامی بینکاری‘‘ کا مطالعہ مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201831

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں