بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا موبائل سے تلاوت کرنے میں ثواب نہیں ملتا؟


سوال

کیا موبائل پر قرآن تلاوت کرنے سے ثواب نہیں ملتا؟ 

جواب

قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا مطلقاً باعث ثواب ہے، خواہ دیکھ کر پڑھا جائے یا بغیر دیکھے، پھر دیکھنے میں چاہے مصحف میں سے دیکھ کر پڑھا جائے یا موبائل میں، ہر صورت میں پڑھنے والا ثواب کا مستحق ہو گا.  البتہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرنے میں اہتمام زیادہ ہے؛ اس  لیے بہتر یہی ہے کہ مصحف سے تلاوت کی جائے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200733

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں