بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا مرد کڑھائی والا لباس پہن سکتا ہے؟


سوال

کیا مرد کڑھائی والے کپڑے پہن سکتے ہیں،  جو آج کل قمیص پر کوئی ڈیزائن بنے ہوتے ہیں؟  یا گلے اور آستین پر کوئی ڈیزائن بنے ہوتے ہیں یاگلے پر کڑھائی وغیرہ کی ہوتی ہے؟

جواب

لباس کے سلسلہ میں اصل حکم یہ ہے کہ مرد کا لباس عورتوں کے لباس کے مشابہ نہ ہو اور نہ عورتوں کا لباس مرد کے لباس کے مشابہ ہو۔ نیز ایسا لباس نہ ہو جو غیر مسلموں کا شعار شمار ہوتا ہو۔ اسی طرح لباس کا ساتر ہونا (ستر چھپانے والا ہونا) اور چست نہ ہونا شرعاً  ضروری ہے، پس صورت مسئولہ میں ایسے کڑھائی یا ڈیزائن والے کپڑے جو عورتوں کے مشابہ نہ ہوں مردوں کے لیے پہننا شرعاً جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں