بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا غیر مسلم کا پسینہ ناپاک ہے؟


سوال

میں جس سکول میں پڑھتا ہوں، وہاں میری جماعت کا ایک لڑکا جو میرا دوست ہے وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہے، ہم سب ایک ساتھ  بیٹھتے  ہیں تو  کیا اُس کا پسینہ لگنے سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؛ کیوں کہ گرمی میں ساتھ کھیلتے ہیں تو ہاتھ وغیرہ لگ جاتا ہے؟  اور کیا اُس کی ہاتھ لگی ہوئی چیز کھا سکتے ہے یا نہیں؟  اُس کا جھوٹا پی سکتے ہے یا نہیں؛ کیوں کہ وہ ہمارا ہاتھ لگاہوا کھا تا بھی ہے اور جھوٹاپیتا بھی ہے ؟

جواب

غیر مسلم انسان کا پسینہ ناپاک نہیں، لہذا مذکورہ طالب علم کے ساتھ بیٹھنے کے نتیجہ میں مسلمان  کے جسم میں نجاست سرائیت نہیں کرے گی،  نہ غسل واجب ہوگا اور نہ ہی وضو۔  نیز اس کے  ساتھ  کھانے  پینے کی (خواہ اس کا ہاتھ لگی ہوئی چیز  ہو یا  اس کا جوٹھا ہو، کھانے پینے) کی گنجائش ہے۔ البتہ غیر مسلم سے دلی دوستی منع ہے، اس کے ساتھ تعلق رکھنے میں اس کی ہدایت اور اسلام کی طرف مائل کرنے کی نیت رکھیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200686

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں