ہم یہاں سعودی عرب میں رہتے ہیں، یہاں مسجدوں میں آٹھ رکعات تراویح پڑھی جاتی ہے، تو ہم کچھ ساتھی اپنے گھر میں بیس رکعات تراویح پڑھ لیں ؟ مسجد ہمارے گھر کے ساتھ ہے اور اس میں قراءت لاؤڈ اسپیکر میں پڑھی جاتی ہے تو کیا ہم اپنے گھر میں تراویح پڑھ سکتے ہیں با جماعت؟
اگر آپ لوگ اپنی بیس تراویح گھر میں پڑھنا چاہتے ہیں تو پڑھ سکتے ہیں، لیکن عشاء کی نماز مسجد ہی میں ادا کریں، نیز ملحوظ رہے کہ تراویح میں دو چیزیں سنت ہیں:
1. پورا مہینہ تراویح پڑھنا۔
2. تراویح میں قرآن پاک کی تکمیل کرنا۔
لہذا گھر میں تراویح با جماعت پڑھنے کی صورت میں تکمیلِ قرآن کی سنت کا بھی اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200710
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن