بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بیٹھے بیٹھے پیر ہلانا منحوسیت کا باعث ہے؟


سوال

بیٹھے بیٹھے لوگ پیر ہلاتے رہتے ہیں - اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پیر ہلانا نحوست ہے۔ نہیں ہلا نے چاہییں - دین کی رو سے اس کی وضاحت کردیں!

جواب

پیر ہلانے کا نحوست ہونا شریعتِ مطہرہ سے ثابت نہیں ہے، یہ لوگوں کی خود سے بنائی ہوئی باتیں ہیں، البتہ بغیر کسی وجہ کہ بیٹھے بیٹھے پیر ہلانا چوں کہ ایک لغو کام اور آدابِ تہذیب کے خلاف ہے؛ اس لیے یہ پسندیدہ نہیں، اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں