بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شوہر بیوی کا دودھ پی سکتاہے؟


سوال

آدمی اپنی بیوی کا دودھ تو نہیں پی سکتا، ایک دوست نے کسی عالم کا ویڈیو دیکھا تھا اس میں وہ  کہتے  ہیں کہ پی سکتا ہے۔ مہربانی فرما کر وضاحت فرمائیں!

جواب

میاں اپنی بیوی کے پستان چوس سکتا ہے, البتہ بیوی کا دودھ  پینا حرام ہے, اس لیے کہ دودھ عورت کےبدن کا جز ہےاوراجزائے انسانی کا استعمال جائزنہیں ہے، بچوں کے لیے مدتِ رضاعت میں ضرورت کی وجہ سے اجازت دی گئی ہے۔

بظاہر آپ کے دوست  کو غلط فہمی ہوئی ہے، مذکورہ عالم نے بھی یہی مسئلہ بتایا ہوگا کہ اگر کوئی مرد بیوی کا پستان چوسے تو یہ جائز ہے، اس سے وہ سمجھے کہ دودھ پینے کو جائز کہا ہے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں