بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بیوی اور خاوند ایک ہی جائے نماز پر نماز پڑھ سکتےہیں؟


سوال

کیا بیوی اور خاوند ایک ہی جائے نماز پر نماز پڑھ سکتےہیں?

جواب

اگر میاں بیوی الگ الگ اپنی اپنی نماز ادا کر رہے ہوں یعنی جماعت سے نماز ادا نہ کر رہے ہوں تو ایک جائے نماز پر دونوں کا نماز ادا کرنا درست ہو گا ، اور اس سے کسی کی نماز فاسد نہیں ہو گی، تاہم اس صورت میں بھی بہتر یہ ہے کہ اگر جگہ میں گنجائش ہو تو ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ایک مصلے پر دونوں نماز نہ پڑھیں، کچھ فاصلے سے پڑھیں اور شوہر اپنا مصلیٰ آگے بچھائے۔ اور جگہ تنگ ہو  لیکن وقت میں گنجائش ہو تو  باری باری پڑھ لیں، یا شوہر کچھ آگے کھڑا ہو اور عورت کچھ پیچھے کھڑی ہو۔ 

لیکن اگر دونوں جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوں، مثلاً: شوہر امامت کر رہا ہو اور بیوی اس کی اقتدا  کر رہی ہو  توپھر بیوی کو  پچھلی صف میں کھڑا ہونا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں