بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیاکھیرے جانورکی قربانی درست ہے؟


سوال

کیاکھیرے جانورکی قربانی درست ہے؟یعنی جودودانت سے کم ہو۔

جواب

دانت نہ ہو ں تو قربانی جائز نہیں لیکن عمر پوری ہو تو قربانی جائز ہے کیونکہ اصل عمر ہے اور دانت عمر پوری ہونے کی علامت ہے۔بیوپاری اگر کہے کہ عمر پوری ہے تو اس کے بیان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا البتہ اگر گھر کا پلا ہوا جانور ہے اور عمر پوری ہے تو قربانی جائز ہے اگر چہ دانت پورے نہ ہوں۔عمر کا حکم یہ ہے کہچھوٹے جانوروں کی عمرایک سال ،گائے،بیل،بھینس وغیرہ کادوسال اوراونٹ کاپانچ سالہ ہوناشرط ہے۔البتہ بھیڑ اوردنبہ چھ ماہ کاہولیکن فربہ ہونے کی صورت میں سال بھرکامعلوم ہوتاہوتواس کی قربانی بھی جائزہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143612200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں