بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے لیے بیٹھنے کا سنت طریقہ


سوال

کھانا کھاتے وقت ایک یا دونو ں گھٹنوں کو اٹھا کر کھانا سنت ہے ؟ اور چار زانوں بیٹھنا نا جائز ہے ؟ اور اسی طرح کھاتے  وقت سر پر ٹوپی پہننا سنت ہے ؟ 

جواب

کھانا کھاتے وقت سنت طریقہ یہ ہے کہ دو نوں قدموں کے بل اکڑوں ہوکر بیٹھیں یا دائیں پیر کو اٹھاکر اور بائیں پیر کو بچھا کر بیٹھیں، چار زانو بیٹھ کر کھانا  سنت  کے مطابق نہیں، لیکن جائز ہے، کھانا کھاتے وقت ٹوپی پہننے کے متعلق کوئی روایت ہمیں نہیں ملی،البتہ کھانا کھاتے وقت سر ڈھکا ہوا ہونا عمومی آداب میں شامل ہے ، واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143812200059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں