بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کڑھائی والے کپڑے پہننے کا حکم


سوال

کیا مرد کڑھائی والے یا ڈیزائن والے کپڑے پہن سکتے ہیں؟  مثلاً گلے پہ کڑھائی ہو  یا پھر قمیص پر کوئی ڈیزائن بنے ہوتے ہیں؟

جواب

نبی اکرم ﷺکے ارشادات اور آپ ﷺ کے معمول  کی روشنی میں علمائے کرام نے لباس کے کچھ شرائط بتائی ہیں:

* وہ لباس نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کے خلاف نہ ہو، مثلاً مرد حضرات کے لیے ریشمی کپڑے اور خالص سرخ یا زرد رنگ کا لباس۔

* ایسا تنگ یا باریک لباس نہ ہو جس سے جسم کے اعضاء نظر آئیں۔

* مردوں کا لباس عورتوں کے مشابہ اور عورتوں کا لباس مردوں کے مشابہ نہ ہو۔

* کفار ومشرکین کے مذہبی لباس سے مشابہت نہ ہو۔

لہذا مرد کی قمیص پر کڑھائی یا ڈیزائن ہو تو اگر وہ معمولی ہو جس میں زنانہ لباس کی مشابہت نہ ہو  تو ایسی قمیص کے پہننے کی اجازت ہو گی، لیکن اگر وہ ڈیزائن یا کڑھائی ایسی ہو کہ اس میں عورتوں کے لباس کی مشابہت ہو تو ایسی کڑھائی والا لباس پہننا درست نہ ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201334

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں