بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کموڈ والے باتھ روم میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا حکم


سوال

میں میڈیکل سائنس کا اسٹوڈنٹ ہوں اور ساتھ میں نوکری بھی کرتا ہوں، جس جگہ نوکری کرتا ہوں وہ برٹش (انگریزوں) کی کمپنی ہے، اور جہاں پڑھتا ہوں وہ امریکا  کی امداد سے چلنے والا ریسرچ سینٹر ہے، وہاں مسئلہ یہ ہے کہ سارے باتھ روم انگلش سسٹم کے مطابق ہیں یعنی کموڈ لگے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ وہاں   urinate bowlبھی ہے، چوں کہ مسئلہ کپڑے ناپاک ہونے کا ہے، اس لیے میں یا تو باتھ روم میں کھڑے ہوکر پیشاب کرتا ہوں یا پھر urinate bowlمیں پیشاب کرتا ہوں، لیکن اب مجھے احساس ہوا کہ میں کہیں غلط تو نہیں کر رہا ہوں، براہِ مہربانی میری راہ نمائی فرمائیں،  کیوں کہ میں پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں اور کپڑوں کی پاکی کا خیال رکھتا ہوں، ایسا نہ ہو کہ اس چکر میں مجھ سے کوئی اور گناہ سرزد ہوجائے۔

جواب

آپ باتھ روم میں جانے کے بعد احتیاطاً  کموڈ کے اوپر تھوڑا سا پانی بہا دیا کریں؛ تاکہ اگر کوئی ناپاکی وغیرہ ہو تو وہ بہہ جائے، پھر آپ کموڈ  پر بیٹھ کر پیشاب وغیرہ کرلیا کریں،  کیوں کہ بلا عذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ناجائز ہے۔ نیز    کھڑے ہوکر urinate bowl میں پیشاب کرنا بھی شرعاً ممنوع ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201872

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں