بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کلما کی طلاق معلق


سوال

زید نے قسم اٹھائی ہے ان الفاظ کے ساتھ ’’میں کلما کی قسم کھاتا ہوں، (یعنی میں جب نکاح کروں تو اس کو تین طلاقیں ہیں)، اگر میں نے فلاں گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا تو ‘‘۔  اب تین طلاقیں کلما کے ساتھ کہا تھا یا نہیں یہ اب یاد نہیں ہے اور زید گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہوچکا آیا یہ قسم منعقد ہوئی تھی یا نہیں؟ اور اگر ہوگئی تو کیا صورت ہوگی؟ اور اس صورت میں مسئلہ کی نوعیت کیا ہوگی کہ کلما کے ساتھ تین طلاق کا لفظ کہا تھا یا نہیں یہ یاد نہیں ہے؟ 

جواب

اگر کہنے والے نے یہ جملہ کہا تھا کہ ’’میں جب نکاح کروں تو اس کو تین طلاقیں ہیں اگر میں نے فلاں گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا تو‘‘ تو وہ گناہِ کبیرہ ہوتے ہی طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔ اور آئندہ کے لیے یہ بیوی اس شوہر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جائے گی۔

کہنے والے کو چاہیے  کہ وہ سوچ کر ایک بات متعین کرے کہ یہ جملہ کہا  تھا یا نہیں ۔ اگر غالب گمان یہ  ہو کہ  صرف یہ جملہ کہا تھا کہ   اگر میں نے فلاں گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا تو کلما کی قسم یا میرے اوپر کلما کی طلاق ہے تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔

"إذا قال: کل امرأة أتزوجها طالق، والحیلة فیه ما في البحر: أنه یزوجه فضولي و یجیز بالفعل، کسوق الواجب إلیها أو یتزوجها بعد ما وقع الطلاق علیها؛ لأن کلمة کل لا تقتضي التکرار". (ردالمحتار على الدرالمختار، کتاب الطلاق، باب التعلیق،، کراچی ۳/۳۴۵)

"قال لامرأته: کلما دخلت هذه الدار فأنت طالق، و في کلمة "کلما" تطلق في کل مرة تدخل، و إن کان المحل متحداً فصار الطلاق متعلقاً بکل دخول وقد وجد الدخول في المرة الثانیة والثالثة فطلقت، فلو أنها تزوجت بزوج آخربعد ذلک، ثم تزوجها الأول فدخلت الدار لا یقع الطلاق عند أصحابنا الثلاثة، ولو عقد الیمین علی التزوج بکلمة "کلما"، فطلقت ثلاثاً بکل تزوج، ثم تزوجها بعد زوج آخر طلقت؛ لأنه أضاف الطلاق إلی الملک، والطلاق المضاف إلی الملک یتعلق بوجود الملک بخلاف الدخول". (بدائع الصنائع، کراچی ۳/۲۳)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں