وائی فائی ہیکر سے وائی فائی ہیک کرکے نیٹ چلانا کیسا ہے؟
کسی دوسرے کے ''وائی فائی'' کو ہیک کرکےاس کا انٹرنیٹ استعمال کرنا درست نہیں، کیوں کہ اس سے اس کی انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے، اور وہ اس پر راضی نہیں ہوتا، اور کسی کی چیز اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200217
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن