کرسی کے سامنے جو تخت ہوتا ہے اس پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟
جو شخص کسی عذرِ شرعی کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کے لیے رکوع اور سجدہ کا اشارہ کافی ہے، تخت پر سجدہ کرنا لازم نہیں ہے، تاہم اگر تخت پر سجدہ کرلے تب بھی سجدہ ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200833
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن