بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کتا اگر کسی کو مس کرلے یا چادر پر بیٹھ جائے


سوال

کیا کتا کسی کو مس کر جائے اور وہ جاکر کسی چادر وغیرہ پر بیٹھ جائے، تو کیا وہ جگہ ناپاک ہو گئی؟ کیا اُس جگہ پر کوئی اور آکر بیٹھ گیا تو کیا وہ بھی ناپاک ہو گیا؟

جواب

اگر کتے کے جسم پر کوئی نجاست نہ لگی ہو تو کسی کو مس کرنے یا کسی چادر وغیرہ پر بیٹھنے سے وہ جگہ ناپاک نہیں ہوتی، البتہ اگر کتے کا لعاب بہہ رہا ہو اور وہ کسی جگہ لگ جائے  تو وہ جگہ ناپاک ہوجائے گی ۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار (1 / 208):
واعلم أنه ( ليس الكلب بنجس العين ) عند الإمام، وعليه الفتوى، وإن رجح بعضهم النجاسة كما بسطه ابن الشحنة فيباع ويؤجر ويضمن ويتخذ جلده مصلى ودلواً، ولو أخرج حياً ولم يصب فمه الماء لايفسد ماء البئر ولا الثوب بإنتفاضه ولا بعضه ما لم ير ريقه ولا صلاة حامله ولو كبيراً، وشرط الحلواني شد فمه، ولا خلاف في نجاسة لحمه وطهارة شعره". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں