بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کام میں رکاوٹ


سوال

مجھے ایسا فیل ہوتا ہے کہ میرے اور میری فیملی کے سب طرح کے کاموں میں رکاوٹ ہے، کوئی بھی کام بہت مشکل سے یا بہت دیر میں ہوتا ہے، بہت انتظار کرنا پڑتا ہے، یا کبھی کبھی کام ٹھیک ہوتا بھی نہیں ہے، کسی کو بھی کوئی کام بولو وہ بیمار ہوجاتا ہے یا اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے۔ یہ تو ایک مثال ہے۔

بہت مشکلات ہیں کام پورا ہونے میں، ان حالات کی وضاحت کردیں، اور اس کے لیے کوئی دعا یا کوئی بھی بہتر حل بتادیں؛ تاکہ میرے اور میرے گھروالوں کے سارے کام بغیر رکاوٹ کے اور صحیح وقت پر ہوجائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کو چاہیے کہ اپنے اعمال اور اپنی آمدن پر نظر ڈالیں، اگر کوئی خلافِ شرع کام میں مبتلا ہوں  یا آپ کے مال میں حرام آمدن شامل ہوتو اسے ختم کریں اور نمازوں کا اہتمام کریں اور اگر کسی کا حق دبایا ہوا ہو تو اس کی ادائیگی کی جستجو کریں؛ اس لیے کہ کاموں میں رکاوٹ کے دیگر اسباب میں سے ایک سب بے عملی بھی ہے۔ جیساکہ سورہ روم میں ہے:

﴿ظَهَرَ الْفَسَادُ فِيْ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيْ النَّاسِ...﴾ الآية

اعمال واموال کی اصلاح اور رجوع الی اللہ کے بعد بھی اگر بعض معاملات میں تاخیر ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کی مشیت اور قدرت کے سپرد کریں، دنیا کے تمام امور اس وحدہ لاشریک لہ کے حکم سے جاری وساری ہیں، ضروری نہیں کہ کسی کے کام میں تاخیر کسی دوسرے کے رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے ہورہی ہو، لہٰذا اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی ذاتِ واحد پر ایمان پختہ کرلیں، ان شاء اللہ مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ نیز  کسی صحیح العقیدہ  عالم دین سے  بالمشافہ ملاقات کرکے ان کے مشورہ پر عمل کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200368

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں