بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’کامیاب یوتھ (نوجوان) پروگرام (اسکیم) کے ذریعہ قرضہ حاصل کرنے کا حکم


سوال

وزیر اعظم کے کامیاب یوتھ پروگرام میں بلا سود قرض سکیم درست ہے یانہیں؟نیزاس سکیم سے فائدہ اٹھاناکیساہے؟

جواب

اب تک جو تفصیلات اس حوالے سےہمارے سامنے آئی ہیں اس کے مطابق مذکورہ اسکیم کے تحت قرضے کی فراہمی چونکہ سودی بنیادوں پر ہو رہی ہے، اس  لیے یہ اسکیم اور اس   اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنا  دونوں  ناجائز ہے۔ البتہ جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے کہ ’’بلا سود قرضہ‘‘ کی اسکیم بھی ہے تو اس اسکیم کے تمام اصول و ضوابط اور شرائط تحریر کر کے ہمیں بھیج دیں تو اس کا حکم بتایا جاسکے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں