بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کالے جادو سے بچنے کا طریقہ


سوال

 کسی کے گھرمیں کالا جادو کیا جارہا ہو اس سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟

 

جواب

جادو ،ودیگرمضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ہر وقت ظاہری وباطنی طہارت ، قرآن مجید کی تلاوت، مسنون اذکار اوردعاؤں کا اہتمام رکھیں۔خصوصاً آیۃ الکرسی، سورہ فلق اور سورہ ناس صبح شام کم از کم تین تین مرتبہ پڑھنے کامعمول بنائیں، دن بھر کثرت سے پڑھیں تو مزید بہترہوگا،نیز مندرجہ ذیل دعا صبح شام تین تین مرتبہ پڑھاکریں:

أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيمِ ، الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ ، وَبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لاَ يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلاَ فَاجِرٌ ، وَبِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ.(موطا امام مالک)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں