بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں خیر وبرکت کے لیے وظیفہ


سوال

کاروبار میں بہت زیادہ خیرو برکت اور ترقی اضافہ کے لیے کوئی عمل بتائیں!

جواب

کاروبار میں برکت کے لیے ضروری ہے کہ کاروبار میں لگایا گیا مال حلال ہو،  نیز اس کاروبار سے متعلقہ شرعی اَحکام کی پاس داری کی جاتی ہو،  اور کاروبار کسی عبادت یا شرعی حکم کی بجا آوری میں خلل انداز نہ ہو، لہذا  کاروبار سے متعلقہ شرعی ہدایات کے اہتمام کے ساتھ ہر فرض نماز کے بعد تین باردرجِ ذیل مسنون کا دعا کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ برکت ہوگی:

اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

 علاوہ ازیں ہرنماز کے بعد اگر ہوسکے تو سومرتبہ ’’یا لطیف‘‘  اور ایک مرتبہ {اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ} پڑھ لیا کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200995

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں