بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈیوٹی پر نہ آنے والے ملازم کی شکایت افسران بالا تک پہنچانا


سوال

اگر کسی ادارے میں کوئی ملازم اپنے موجودہ افسر سے لین دین یا کوئی غلط ذریعہ اختیار کر کے ڈیوٹی پر نہیں آتا تو کیا اس کی اطلاع بالا افسران تک خفیہ طریقے سے پہنچانا، چغلی کےزمرے میں آتا ہے،جب کہ اس ملازم کا ایسا کرنے سے دوسرے ملازموں پر کام کا ایکسٹرا بوجھ پڑتا ہے؟

جواب

پہلے کوشش کرنی چاہیے کہ مذکورہ ملازم کو پیار ومحبت اور حکمت سے ترغیب دے کر سمجھایا جائے کہ وہ ایسا نہ کرے، کیوں کہ ڈیوٹی پر حاضر ہوئے بغیر تنخواہ وصول کرنا ناجائز اور حرام ہے، لیکن اگر پھر بھی اس کے نہ ماننے اور اپنی اس روش سے باز نہ آنے کی بنا پر  ادارے کی خیر خواہی اور ادارہ و ادارے کے دیگر ملازمین کو نقصان اور ضرر سے بچانے کی نیت سے  ڈیوٹی پر نہ آنے والے مذکورہ ملازم  کی اطلاع افسران بالا تک پہنچائی جائے تو یہ چغلی کے زمرے میں نہیں آئے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200848

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں