بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاڑھی یا سر کے بالوں میں کالا خضاب استعمال کرنے والے کی امامت کا حکم


سوال

ڈاڑھی یا سر کے بالوں میں کالا خضاب استعمال کرنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے؟

جواب

خالص کالا خضاب مطلقاً مکروہ تحریمی ہے ۔ اگر واقعۃً خالص  کالا خضاب استعمال کرتا ہو تو ایسے شخص کی اقتدا بھی مکروہ ہوگی۔  کبھی گہرا کتھئی (ڈارک براؤن) رنگ بھی دیکھنے میں کالا نظر آتا ہے، اس کی اجازت ہے۔

"قال في الذخیرة: أما الخضاب بالسواد للغزو لیکون أهیب في عین العدو فهو محمود بالاتفاق، وإن لیزین نفسه للنساء فمکروه، وعلیه عامة المشایخ، وبعضهم جوزه بلا کراهة..." الخ (درمختار) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں