بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چودہ (۱۴) دن طہر کے بعد نظر آنے والے خون کا حکم


سوال

ایک لڑکی کو  28  دسمبر  کو حیض آیا اور 2  جنوری کو پاک ہوگئی، پھر 16 جنوری کو خون آگیا، سوال یہ ہے کہ 16 جنوری کو جو خون آیا ہے وہ حیض ہے یا استحاضہ ہے؟

جواب

دو حیض کے درمیان معتبر طہر   کی کم از کم مدت  15  دن ہے، اس  لیے 2  جنوری کو پاک ہونے کے  14 دن بعد  16  جنوری کو جو خون نظر آیا ہے وہ استحاضہ ہے، لیکن مکمل مسئلہ تب ہی بتایا جاسکتا ہے جب اس لڑکی کی ماقبل حیض کی اور طہر صحیح کی عادت معلوم ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200811

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں