بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چند افراد کا مل کر کوئی چیز خرید کر نفع رکھ کر اس کو فروخت کرنا


سوال

چند لوگوں کا مل کر کوئی سامان خریدنا اور اس پر نفع لینا، جیسے سو روپے پر پندرہ روپے نفع لینا کیسا ہے?

جواب

صورتِ مسئولہ میں نفع لینے سے مراد اگر یہ ہو کہ  چند افراد مل کر کوئی چیز خریدیں اور اس پر نفع رکھ کر اس کو فروخت کردیں تو شرعاً یہ جائز ہے،  البتہ شرکاء باہم  نفع کی تعیین فیصدی تناسب سے پہلے ہی سے طے کرلیں کہ اس میں جو بھی نفع ہوگا اس کا اتنا اتنا فیصد فلاں فلاں شریک کا ہوگا۔

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہو تو اس کو واضح کرکے دوبارہ سوال پوچھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں